• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی، پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ میں شراکت داری کا معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) اور قومی سیٹلائٹ کمپنی پاک سیٹ نے جدید ترین مربوط سیٹلائٹ سروسز کی تیاری اور فراہمی کیلئے تذویراتی شراکت دار ی پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، اس شراکت داری سے پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبہ کی پہلے سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ، چیئرمین سپارکومیجر جنرل عامر ندیم ، سی ای او پاک سیٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈصداقت لیاقت، صدر اور سی ای او پی ٹی سی ایل و یو فون حاتم بامترف، چیف بزنس سروسز آفیسرپی ٹی سی ایل ضرار ہشام خان سمیت نمایاں صنعتی رہنماؤں اور دونوں کمپنیوں کے حکام نے دستخطی تقریب میں شرکت کی،پی ٹی سی ایل اس شراکت دار ی کے تحت پاکستان میں سیٹلائٹ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی صارفین کو بلا روکاٹ کنکٹیویٹی فراہم کر پائیگا ۔ 

تازہ ترین