• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی سرپرستی کا الزام، سردار تیغو خان تیغانی کی جیل سے رہائی

سکھر(بیورورپورٹ / چوہدری محمد ارشاد ) شکارپور میں ڈاکوؤں کے سرپرستی کے الزام کے کیس میں گرفتار تیغانی برادری کے سربراہ سردار تیغو خان تیغانی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کو ڈسٹرکٹ جیل شکارپور سے رہا کردیا گیا ہے ، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی شکارپور کی عدالت نے ملزم سردار تیغو خان تیغانی کی پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور کی تھی، سردار تیغو خان تیغانی پر گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک نجی فوٹو گرافر کے شہادت کے کیس میں ڈاکووں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین