• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز ،شٹرنگ آج مکمل ہوگی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) اسلام آ باد ایکسپریس وے پر عوامی دلچسپی کے پراجیکٹ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کی چھت کی شٹرنگ آج مکمل ہوجا ئے گی اور کل چھت ڈال دی جا ئے گی۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ اس پراجیکٹ کو 15ستمبر تک مکمل کر دیا جا ئے گا اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ اس پراجیکٹ پر 45کروڑ روپے لاگت آ ئے گی۔ شہریوں نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ اسلام آ باد سے جی ٹی روڈ جانے والی جانب انڈر پاس کے لوپ کی کارپیٹنگ کردی گئی ہے لیکں دوسری جانب کی بیس تیار ہے مگر کارپیٹنگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو متاثر ہورہا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ چھت ڈالنے کے فوری بعد اس کی کارپیٹنگ کردی جا ئے گی۔ شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور معاون خصوصی علی نواز اعوان اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ کو ر ال چوک سے جی ٹی روڈ تک ہائی وے کو آ ٹھ رویہ کیا جا ئے ۔ شہریوں کا موقف ہے کہ یہ بین الصو بائی شا ہراہ ہے۔ اس پر ہیوی ٹریفک چلتی ہے۔ اس ہائی وے پر گلبرگ گرینز ‘ پی ڈبلیو ڈی ‘ بحریہ ٹائون‘ ڈی ایچ اےَ نیول اینکریج ‘ کورنگ ٹائون ‘ پا کستان ٹائون‘ میڈیا ٹائون ‘ جو ڈیشل کالونی سمیت متعدد جدید آ بادیاں ہیں اور لا کھوں کی آ بادی ہے۔ یہ مکین روزانہ اسلام آ باد جانے کیلئے یہ شاہراہ استعمال کرتے ہیں ۔ موجودہ ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور چاررویہ ہے جو ٹریفک کے دبائو کے تناسب سے ناکافی ہے۔ جی ٹی روڈ سے جہاں اسلام آ باد کی حدود شروع ہوتی ہے وہاں بھی انٹر چینج تعمیر کیا جا ئے۔
تازہ ترین