• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹمبر مارکیٹ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ملک کی بڑی ٹمبر مارکیٹوں میں شمار ہونیوالی ملتان ٹمبر مارکیٹ کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑکوں کے باعث کھنڈرات کی علامت بن کر رہ گئی ہے،ٹمبر مارکیٹ کی اندرونی رابطہ سڑکیں ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث بڑے بڑے گڑھوں میں بدل چکی ہیں اور ہر طرف کچرے اور گندگی کے انبار سالڈ ویسٹ منیجمنٹ حکام سمیت ٹمبر مارکیٹ یونین پر پچھلے چھ سال سے قابض عہدیداران کا منہ چڑا رہے ہیں۔ ٹمبر مارکیٹ کے سابق صدر مہر شاکر حسین کے مطابق انہوں نے ٹمبر مارکیٹ کی تاجر برادری اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیئے ڈسپنسری کے قیام سمیت واٹر فلٹریشن پلانٹ اور تمام رابطہ روڈز کی کارپیٹنگ کروائی تھی لیکن 2013ء کے بعد منتخب ہونیوالی یونین نے ٹمبر مارکیٹ کی بہتری کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر ٹمبر مارکیٹ کو تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے، ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتیوں کی بھرمار کے باوجود پولیس اس اہم ایشو کو سنجیدہ نہیں لے رہی ۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں صفائی سڑکوں کی کارپیٹنگ اور امن و امان کی صورت کو بحال رکھنے کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔
تازہ ترین