• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو فتح کرنا ہمارا مقصد نہیں: وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کو فتح کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے، سندھ کے شہریوں نے پی پی کو بےپناہ مواقع دیئے ہیں۔

کراچی میں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تعزیت کے لیے آئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کیا صورتِ حال ہے؟ ویکسین کو بھی نہیں بخشا گیا ہے، تھر پارکر میں بھیل کمیونٹی کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیاسی وزن رکھنے والی شخصیات پی پی سے نالاں ہیں، اگر یہ تمام قوتیں لاڑکانہ میں اجلاس کرتی ہیں تو اس میں برائی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر بخش بھٹو کے خاندان کا سیاست میں طویل کردار ہے، جب پی پی کی بنیاد رکھی جا رہی تھی تو ان کے دادا کا کردار تھا۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ خاندانی لحاظ سے بھٹو کا بڑا خاندان ہے جسے تسلیم کرنا ہو گا۔

تازہ ترین