• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی میں کورونا سے متعلق پابندیاں نظرانداز


شہریوں نے سندھ حکومت کی سبزی منڈی میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر عائد پابندی ہوا میں اڑا دی۔

بیوپاریوں اور خریداروں نے سبزی منڈی میں ماسک کے بغیر انٹری دی، شہر میں ماسک لگانے والے افراد کم ہی نظر آئے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ کراچی کے قرنطینہ سینٹر سے اب تک 23 کورونا کے مریض بھاگ گئے۔

محکمہ صحت سندھ نے قرنطینہ سینٹرز میں سیکورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے خط لکھ دیا۔

خط میں لکھاکہ سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال سے مریض بھاگے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق بھاگنے والےمریض با آسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے، جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

تازہ ترین