• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ طالب کا سہولتیں نہ ملنے پر شکوہ، مستقل ملازمت کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب جمعے کو پاکستان پہنچیں گے، وہ بدھ کی شب جاپان سےروانہ ہوگئے۔ طلحہ طالب نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں پاکستان واپڈا میں ملازمت پر مستقل کیا جائے۔ ٹوکیو سے جنگ سے گفتگومیںانہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ٹریننگ کی بہتر سہولت فراہم کردی جاتی تو شاید میں گولڈ میڈل جیت لیتا۔ ویٹ لفٹنگ میں ایک کھلاڑی کے ساتھ کم از کم تین کوچ کی ضرورت ہوتی جو اس کے سامان ( وزن) کو چیک کرتے ہیں ، ایک باڈی مسلز کی مالش کرتا، تیسرا کوچنگ کرتا ہے۔

تازہ ترین