• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقہ دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا‘ اقوام متحدہ

نیویارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ براعظم افریقہ021 ء کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی نے شدید متاثر رہا ہے۔ براعظم کے وسطی، مشرقی اور مغربی حصوں میں کورونا وبا کی پابندیوں کے باوجود دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ براعظم میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس کی جانب سے سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک میں تقسیم کی گئی۔ اس رپورٹ کے مرتب کرنے والا اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک پینل ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بعض ممالک میں سرگرم رہنے والی دو بڑی تنظیموں نے اب ٹھکانے تبدیل کرکے افریقی ممالک میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور افریقہ دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا ہے۔ وسطی، مشرقی اور مغربی افریقاکے ممالک میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ انتہا پسند گروہوں نے خود کو منظم کرنا شروع کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ہتھیاروں کے حصول کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ اپنے زیر اثر علاقوں اور دوسرے حامی ہم خیال حلقوں سے عطیات اور چندہ بھی جمع کرنے میں بظاہر کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اپنی کارروائیوں کے لیے اب ڈرونز کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ داعش افریقا میں القاعدہ کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں القاعدہ صومالیہ اور ساحل علاقے میں فعال ہے۔ ان تنظیموں نے مالی کی سرحدوں سے نکلتے ہوئے برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، نیجر اور سینیگال میں اپنی سرگرمیوں کا جال پھیلا دیا ہے۔
تازہ ترین