• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

راولپنڈی (اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ، افغانستان امن عمل سمیت خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و رابطہ کاری کے لئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بھائی چارہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

انہوں نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لئے کے سعودی عرب کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین