• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 60پیسے تک کا اضافہ ، یوروکی قیمت ایک روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی ،بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کے اضافے سے 161.20روپے سے بڑھ کر 161.80روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 161.40 روپے سے بڑھ کر 161.90 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کے اضافے سے 161.00 روپے سے بڑھ کر 161.60 روپے اور قیمت فروخت 40 پیسے کے اضافے سے 161.50 روپے سے بڑھ کر 161.90 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین