• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں بجلی کا پول کاٹتے ہوئے ایس ایم جی کی نال برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں جھاڑیوں سے ایس ایم جی کی 592 گولیاں برآمد ہوئیں ،جبکہ لانڈھی میں بجلی کے پول کو کاٹنے کے دوران اس میں سے ایک ایس ایم جی کی نال برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود نمبر 5 بند کے قریب پولیس کو جھاڑیوںسے گولیاں برآمد ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نےمذکورہ مقام پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس دوران یہاں پر کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیس کے مطابق مذکورہ مقام سےکچھ کھلی ہوئی اورڈبوں میں پیک ایس ایم جیز کی گولیاں برآمد ہوئیں جس کی مجموعی تعداد 59 ہے، پویس کے مطابق 22 ڈبوں میں گولیاں تھیں اور ہر ڈبے میں 20 گولیاں تھیں جبکہ 152 گولیاں کھلی ہوئی ہیں ، پولیس کا کہناہے کہ گولیوں پر لاٹ نمبر موجود نہیں ہےگولیوںکے فرانزک ڈپارٹمنٹ بھجوایا جائے گا تاکہ اسکی مزید معلومات حاصل کی جاسکیں، دوسری جانب لانڈھی 36 بی تیز گام گراؤنڈ میں بجلی کے کام کے لیے عملہ مصروف تھا کہ اس دوران جب بجلی کا پول کاٹا گیا تو اس میں سے ایک کلاشنکوف برآ مد ہوئی ،اطلاع ملنے پر پر پولیس او رینجرز نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق کے الیکٹرک پول سے ملنے والی رائفل ایس ایم جی کی نال ہے اور مکمل نہیں ہے ،پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ ایس ایم جی کی نال 10 سے 12 سال پرانی معلوم ہوتی ہے جو زنگ آلود اورخستہ حالت میں ملی ہے ،تاہم اسے فرانزک ڈپارٹمنٹ بھجوایا جائیگا جس کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ یہ ایس ایم جی سرکاری ہے یا نہیں۔

تازہ ترین