• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم کیس، سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں کی اسلام آباد پولیس کی تردید

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کیس کے متعلق الیکٹرانک اور سوشل میڈیاپر چلنے والی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں اور غلط انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس افسر کیساتھ ملاقات کی ہے ملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے،غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کیلئے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں، تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پھیلانے سے پرہیز کریں، پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کو فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین