• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلا آباد ہائیکورٹ، تنویر الیاس کیخلاف اندراج مقدمہ حکم معطلی میں دس دن کی توسیع

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شہری کو نازیبا ویڈیو بھیجنے اور ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماء سردار تنویر الیاس کیخلاف اندراج مقدمہ حکم معطلی میں دس روزہ توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فریقین اس قانونی نقطہ پر دلائل دیں کہ کیا جسٹس آف پیس ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتا ہے؟ ،بدھ کو سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایاکہ یہ معاملہ پیکا ایکٹ2016 کے تحت نہیں آتا اسلئے ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر سکتے، عمران فیروز ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت یہ معاملہ ایف آئی اے کے ہی دائرہ اختیار میں آتا ہے، سیشن کورٹ نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اس پر عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین