• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کےپیرا میڈیکس کا انتظامیہ کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کےپیرا میڈیکس نےانتظامی افسر کے مبینہ ناروارویہ کے خلاف کل جمعہ ہڑتال کا اعلان ہے ، اس حوالے سے پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا ،جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر علی نے کی،اجلاس میں تمام عہدے داروں نے متفقہ طور پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ،جس کے تحتجمعہ سے سکیل نمبر 1 تا سکیل نمبر 15 تک تمام ملازمین ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک تینوں شفٹوں میں ہڑتال ہوگی۔
تازہ ترین