• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سرکاری افسران کیخلاف کرپشن اوربےضابطگی کی شکایت پرکارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے دو سرکاری افسران کے خلاف غیر قانونی ترقی حاصل کرنے اور ہورڈنگ بورڈز کے کرایہ کے مد کروڑوں روپے کے کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔ شاہ رکن عالم کے رہائشی محمد رمضان نے ملتان اینٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تحصیل کونسل کے ایک افسر نے سرکاری ریکارڈ میں ر دو بدل کرکے غیری قانونی ترقی حاصل کی جبکہ پی ایچ اے کے ایک افسر نے ہورڈنگ بورڈز کے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی جس کی انکوائری کیلیے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عامر چیمہ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیاہے۔
تازہ ترین