بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے سبب روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔
بنگلادیش کے جنوبی حصے میں مون سون بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔
کاکس بازار میں موجود روہنگیا مہاجرین کی کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے جس کے باعث 10 ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔
دوسری جانب ارجنٹینا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چٹان پربنا گھر سمندر میں گر گیا ہے،واقعے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔