• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤجاری

آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے۔

سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں ڈیلٹا ویرنٹ میں تیزی آگئی  ۔

سڈنی میں پانچ ہفتوں سےلاک ڈاؤن نافذ ہے جو مزید 28اگست تک جاری رہے گا جبکہ پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیئے گئے۔

دوسری جانب چین کے شہر ننجنگ میں بھی ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ بندجبکہ پوری آبادی کی تیسری مرتبہ ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

چین بھر میں کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیلٹا ویرنٹ پر قابو پانے کیلئے کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کیساتھ موجود آٹھ صوبوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین