• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کو شکست تسلیم کرنی چاہیے، عثمان ڈار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ  ن لیگ کے امیدوار نے پچھلے الیکشن جتنے ووٹ بھی نہیں لیے۔ مسلم لیگ ن کو شکست تسلیم کرنی چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کشمیر الیکشن میں کامیابی کے بعد سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی نے میدان مارلیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ فتوحات وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پی پی 38 سیالکوٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی پر جاری بیان میں کہا کہ جنہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے والوں کو اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھایا، اُنہیں سیالکوٹ والوں نے بھی مسترد کردیا۔

تازہ ترین