مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ منظم دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے اور اسلام آباد میں دھرنے پر غور کیا ہے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لانے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت کشمیر ہاؤس میں ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔