• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم کا دورہ، نیوزی لینڈ کا سیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا، رگ ڈگسن کی خدمات حاصل کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکیورٹی ماہر رگ ڈگسن کی رپورٹ سے مشروط ہے۔2002 میں کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر ہونے والے بم دھماکے کے وقت رگ ڈگسن نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی آفیسر کی حیثیت سے موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، جس کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 2002میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے سکیورٹی امور کے ماہررگ ڈگسن کی خدمات حاصل کی ہیں جو کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔ ستمبر اکتوبر میں یہ سیریز شیڈول ہے۔ کیویز بورڈ کی جانب سے رگ ڈگسن کی خدمات لینا پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے۔ چار سال قبل آئی سی سی نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے رگ ڈگسن کی خدمات حاصل کی تھیں۔ وہ اور ان کے بیٹے پاکستان کرکٹ کے ساتھ سیکیورٹی معاملات کو مقامی اداروں سے ساتھ کنٹرول کرتے تھے اور ان کی مشاورت سے غیر ملکی کرکٹرز کے لئے سیکیورٹی پلان بنایا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، سیکیورٹی ماہر رگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہوا ہے تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں لیکن پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کی بھی پیشکش کر رکھی ہے۔

تازہ ترین