• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس: چین 15 گولڈ میڈلز کیساتھ ٹاپ پر، جاپان کی دوسری پوزیشن

کراچی /ٹوکیو ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں جمعرت کو چین نے ایک بار پھر اپنی برتری قائم کرلی۔ جاپان کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا، چین کیچن مینگ نے خواتین ٹیبل ٹینس میں خواتین کا انفرادی گولڈ میڈل جیت لیا۔ مزید تین طلائی تمغوں کے ساتھ تعداد چین کے 15 گولڈ میڈل ہوگئے ، جاپان نے بھی 15 سونے کے تمغے جیت لیے لیکن مجموعی برتری میں چین آگے ہے، امریکا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ مردوں کے ہاکی مقابلوں میں بھارت نے ارجنٹائن ، جنوبی افریقا نے جرمنی کو اور بیلجیم نے کینیڈا کو شکست دی،ہالینڈ اور برطانیہ کا میچ برابر رہا۔ چار ضرب چار سو میٹر فری اسٹائل میں چینی سوئمرز نے سات منٹ اور 4 اعشاریہ 33 سیکنڈز کے ساتھ طلائی اور امریکا نے سات منٹ چار اعشاریہ سات تین سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں ٹیموں نے ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ توڑا۔ سان مارینو اولمپکس کی تاریخ میں میڈل حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔ سان مارینو کی خاتون کھلاڑی ایلسنڈرا پیرلی نے شوٹنگ کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تازہ ترین