• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈوکا شاہ حسین 3 منٹ میں ناک آؤٹ، 5 پاکستانی اولمپکس سے آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپک میں پاکستان کیلئے آخری میڈل جیتنے والے باکسر حسین شاہ کے بیٹےشاہ حسین کا ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ انہیں پہلی ہی فائٹ میں مصر کے رمضان درویش نے ناک آئوٹ شکست دی۔ مقابلہ 3منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔ شاہ حسین سمیت اب تک پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس ایونٹ میں ناکامیاں سمیٹ کر باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ما حور شہزاد شامل ہیں۔ اب 5ایتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، ایتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔

تازہ ترین