• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور محسن کو کھیلتے دیکھنے ایجبسٹن کا جنگلہ پھلانگا تھا، وسیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 1982میں 12 سال کی عمر میں ایجبسٹن میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز عمران خان اور محسن خان کو دیکھنے کے لئے دوستوں کے ساتھ جنگلہ پھلانگ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے تھے، میچ کا ٹکٹ بھی نہیں تھا۔ جیو نیوز کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈانڈر 19 اور 1995 میں وارکشائرکائونٹی کی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے سیزن ڈبل کیا۔ڈونلڈ اور پولاک جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئرکیا،کائونٹی میں نک نائٹ کے ساتھ اننگز اوپن کرتا تھا۔ میری بیٹنگ اوسط49کی تھی اورپہلے سیزن میں181رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ سے ویلنگٹن کی ٹیم کی نمائندگی کرچکا ہوں۔

تازہ ترین