• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس پر کوورنا کے سائے، مثبت کیسز کی تعداد 193ہوگئی

ٹوکیو (جنگ نیوز ) اولمپکس پر کورونا کے سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ جمعرات کو تین کھلاڑیوں سمیت24نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ۔ یکم جولائی سے اب تک اولمپکس سے وابستہ افراد میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد193ہوگئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے ترجمان نے جمعرات کوبتایا کہ کورونا سے متاثرہ دو غیر ملکیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تاہم دونوں کیسز کی نوعیت سنگین نہیں ہے جب کہ اسپتال میں داخل تیسرے فرد کو پہلے ہی ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین