• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پروموشن پالیسی، ایف آئی اے کے سب انسپکٹروں میں تشویش، سینیارٹی متاثر ہوگی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے انتظامیہ کے ایک متنازع فیصلے سے ملک بھر کے سب انسپکٹروں میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق ایف آئی اے میں برسوں سے تعینات سب انسپکٹر کو صرف 25فیصد ترقیاں دی جائیں گی جبکہ 75فیصد انسپکٹروں کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی جس کی وجہ سے سب انسپکٹروں کی سینیارٹی شدید متاثر ہوگی۔ ’’جنگ‘‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق 2014ء میں ایف آئی اے کے اے پی ٹی رولز میں ترمیم کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے میں تعینات سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے رینک پر ترقی کے لیے صرف 25فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا جبکہ 75فیصد نئے انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق انوسٹی گیشن، امیگریشن اور کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 403ہے، جس میں ڈائریکٹر بھرتی کا کوٹہ 75فیصد رکھا گیا ہے اور یہ تعداد 302ہے جبکہ پروموشن کا کوٹہ 25فیصد رکھا گیا ہے اور اس کی تعداد 101ہے۔

تازہ ترین