• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا تاحال افغان مترجمین کی میزبانی کیلئے دوسرے ممالک کی تلاش میں

کویت سٹی(اےایف پی، جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےکہاہےکہ واشنگٹن امریکیوں کے لئے کام کرنے والے افغان مترجمین کی مددکرنے کیلئے پر عزم اورانکی منتقلی کیلئے فعال طور پر سرگرم عمل ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق واشنگٹن ابھی بھی ایسے دوسرے ممالک کی تلاش میںہے جوافغانستان چھوڑ کر آنےوالوں کی میزبانی کرسکیں اور اس دوران ان کے کیسز بشمول مفصل سیکورٹی چیکس کوحتمی شکل دی جاسکے، یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ کچھ مترجم کویت میں امریکی فیسیلٹی میں قیام کرینگے تاہم امریکی وزیرخارجہ بلنکن کے دورہ خلیجی ریاست میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔

تازہ ترین