• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70لاکھ کی چوریاں، ڈکیتی کے متعدد واقعات، 21 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی، اسلام آبادکے شہری ایک گاڑی اور تین موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔تھانہ مری کے علاقہ پوٹھہ میں حاجی اورنگزیب عباسی کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورسیف الماری میں سے14لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی40لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ رمنا کے علا قے جی ٹین ٹو میں کریم کے گھر سے پرائز بانڈ مالیت 18لاکھ 28ہزار روپے چوری کر لیے گئے۔اسلحے کی نوک پر لوٹنے اور چوری کے واقعات تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ آراے بازار،تھانہ ریس کورس ،تھانہ رتہ امرال،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان،تھانہ صادق آباد ، تھانہ نصیرآباد، تھانہ سول لائن ،تھانہ ائرپورٹ، تھانہ ٹیکسلا،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ چونترہ ،تھانہ کورال ،تھانہ رمنا ،تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ آئی نائن ،تھانہ رمنا،تھانہ کورال، تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ کی حدود میں ہوئے، جن میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔
تازہ ترین