• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ،104مقدمات کا فیصلہ9مجرموں کو ساڑھے اڑتالیس سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 29جولائی کو مجموعی طور پر 104 مقدمات کے فیصلے کر کے زیرسماعت کیسز میں 82گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کیں، مانیٹر نگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے سات اور منشیات کے اٹھارہ مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے پانچ منشیات کے بارہ، خیبرپختونخوا میں قتل کے ایک منشیات کے چھ اور سندھ میں قتل کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، جرم ثابت ہونے پر 9مجرموں کو ساڑھے اڑتالیس سال قید اور 190000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، دوسری طرف ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 34دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 45مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے کل 51 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 23مجرموں کو دس سال قید اور 1292661روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین