• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھریوں کے وار کرکے چارافراد کوزخمی کرنے والے 2ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس پولیس نےچھریوں کے وار کرکے چارافراد کوزخمی کرنیوالے 2ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس کو محمد نعیم نے درخواست دی تھی کہ محمد دانش اور شعیب خورشید نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بنا پر 4روز قبل گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے خاتون سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا،جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اس مقدمہ میں ملوث 2ملزموں محمد دانش اورشعیب خورشید کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔
تازہ ترین