• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے واسا حکام کو مون سون میں الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے۔ تمام اہم شاہراہوں،نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کلئیر کروایا جائے۔ واسا اپنی مشینری فنکشنل کرے اور ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کرے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرننگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ از خود بھی شہر کا دورہ کر کے حالات مانیٹر کروں گا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی واسا، کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ریسکیو 1122 کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور شدید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی نکالے کے لئے بروقت آپریشن شروع کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واسا کو تمام جنریٹرز اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز سے پانی کی نکاسی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کی صورت میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں آپریشن کی نگرانی کریں گے۔محکمہ انہار کو بھی دریائے چناب میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین