• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح ڈاکو، سینئر صحافی سے ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائل اورگھڑی چھین کرفرار

جلہ جیم (نامہ نگار)میر اں پور تھانے کی حدود میں میلسی پریس کلب کے سینئر صحافی اور نچجی چینل کے رپورٹر چوہدری عامر محمود رات گئے میراں پور سے واپسی میلسی آرہے تھے کہ کہروڑپکا روڈ شیر والا کے قریب نامعلوم افراد نےاسلحہ کے زورپر گاڑی روک کر زبردستی نیچے اتار لیا، ملزمان نےقیمتی موبائل، گھڑی اور نقدی لوٹ لی ،مزحمت پر عامر چوہدری پرتشدد کیااور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی جانب سے کسی بھی طرح کوئی کارروائی نہ ہوسکی، صحافتی و سماجی حلقوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین