• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بند کردینے کا فیصلہ درست نہیں، زبیر موتی والا

کراچی چیمبر کے سابق صدر اور چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ شہر بند کردینے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج کو طلب کیا جائے۔

سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن فیصلے پر کراچی چیمبر سے جاری کئے گئے بیان میں زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ وباء کا مقابلہ ویکسین لگا کر اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ حکومت سندھ ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے فوج سے مدد لے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے غریب عوام وباء کے بجائے بھوک سے مرجائیں گے۔ تاجروں کو مذید مشکل میں نہ ڈالا جائے۔ لاک ڈاؤن نہ معیشت اور نہ ہی عوام کے مفاد میں ہے۔

تازہ ترین