• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو عثمان مرزا و دیگر کیخلاف 10 ستمبر تک چالان جمع کرانے کا حکم


اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عدالت نے پولیس کو 10ستمبر تک چالان جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت7 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 اگست تک توسیع کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر مرکزی ملزم عثمان مرزا کے ساتھ عطا الرحمن، ادارس قیوم بٹ، بلال مروت، محب بنگش، ریحان حسین اور فرحان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے دوران سماعت پولیس کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین