• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کی اسپاٹ خریداری پر پٹرولیم ڈویژن کی وضاحت


پٹرولیم ڈویژن نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ستمبر کیلئے 4 ایل این جی کارگوز کی 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت قبول کی۔

پٹرولیم ڈویژن کی وضاحت کے مطابق یہ قیمت قبول کرنا پاکستان ایل این جی لمیٹڈ بورڈ کی مجبوری تھی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دنیا میں ایل این جی کی اسپاٹ قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ستمبر کیلئے ایل این جی کی جگہ فرنیس آئل جلاتے تو بجلی20 فیصد مہنگی ہوجاتی، ستمبر میں ایل این جی کی جگہ ڈیزل استعمال کرتے تو بجلی 50 فیصد مہنگی ہوجاتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی اسپاٹ خریداری نہ کرتے تو صنعتوں کےلئے گیس لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل بھی 75 ڈالرفی بیرل کے لگ بھگ ہے۔

تازہ ترین