• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشٹن کچر، اہلیہ اور بچوں کا روزانہ کی بنیاد پر نہ نہانے کا انکشاف

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکار ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ میلا کونس نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بچے روزانہ بنیادوں پر نہیں نہاتے۔ پوڈ کاسٹ (آرم چیئر ایکسپرٹ) میں بات کرتے ہوئے ایشٹن کچر اور میلا کونس نے اعتراف کیا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے دونوں کم سن بچے بھی روزانہ نہیں نہاتے اور نہ ہی انہیں نہانے کی ضرورت پڑتی ہے۔شو کے دوران میلا کونس نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد کئی دن تک انہیں نہیں نہلایا تھا اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ روزانہ نہایا جائے۔بیوی کی سمجھداری کی باتیں سننے کے بعد ایشٹن کچر نے بھی کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک بچوں کے جسم پر گندگی یا مٹی واضح دکھائی نہ دے تو تب تک نہانا بیکار ہے۔ایک سوال کے جواب میں میلا کونس نے بتایا کہ انہوں نے اپنا بچپن بھی گرم پانی کی قلت میں گزارا، جس وجہ سے وہ روزانہ نہیں نہا پاتی تھیں اور انہوں نے یہی سلسلہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی جاری رکھا۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ اور ان کے بچے یومیہ نہیں نہاتے، تاہم وہ اپنے اور بچوں کے اہم جسمانی اعضا یومیہ بنیادوں پر پانی سے دھوتے ہیں۔ایشٹن کچر نے یہ بھی کہا کہ وہ کئی دن تک اپنے بغل یا جسم کے دوسرے حصوں کے غیر ضروری بال بھی صاف نہیں کرتے اور نہ ہی ورزش کے بعد نہانے کو اہم سمجھتے ہیں، البتہ ایکسرسائز کے بعد چہرے کو پانی سے دھوکر گرمی اور نمکیات کو ہٹانے میں کوئی حرج نہیں۔ان کی اہلیہ نے بھی بتایا کہ وہ بھی کئی دن تک غیر ضروری طور پر نہیں نہاتیں اور بچوں کے حوالے سے بھی مذکورہ فارمولے پر عمل کرتی ہیں۔ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ کے بیان کے بعد امریکی اور یورپی سوشل میڈیا پر ان پر میمز بنائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین