• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے، محمد احمد سید

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار محمد احمد سید کی جانب سے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اداکار محمد احمد نے گزشتہ روز ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنے کپڑوں اور جوتوں کو خاص لمحات کے لیے رکھنا چھوڑدیں۔ محمد احمد نے لکھا کہ جب چاہیں انہیں پہن لیں، آج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا کی مختلف اقسام کا پھیلا اور نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ملک میں عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 295ہو گئی اور مجموعی کیسز 10لاکھ 24 ہزار 861 تک جاپہنچے ہیں۔

تازہ ترین