• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف بھارتی فلم میں نور جہاں کے چربہ گانے پر نورا فتیحی کا ڈانس

ممبئی (آئی این پی) بھارت نے میڈیم نور جہاں کے گانے کا چربہ بناڈالا تاہم پاکستانی گانے ظالماں کوکا کولا پلا دے پر بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کا ڈانس انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔گانے کے ریلیز کے ایک دن کے اندر ہی اسے ایک کروڑ سے زائد شائقین اس سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔ بہرحال یہ گانا 1986 میں گلوکارہ میڈم نور جہاں نے پنجابی فلم چن تے سورما کے لیے گایاتھا اور بھارت نے اسے کاپی کیا ہے۔بعد ازاں اس گانے کو 2016 میں پاکستانی گلوکاروں میشا شفیع اورعمیر جسوال نے دوبارہ تیارکرکے گایا تھا۔اب یہ گانا پاکستان مخالف بولی وڈ فلم بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا کیلئے فلمایا گیا جس میں اجے دیوگن ، سنجے دت ، نورا فتحی ، سوناکشی سنہا سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔ ابھیشیک دودھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔نورا فتحی کے ڈانس کے ساتھ شرییا گھوشل کی آواز میں گائے گئے اس گانے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔

تازہ ترین