• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان امن ایک دوسرے سے وابستہ، میڈیا اور عوام امن دشمنوں کو شکست دیں، آرمی چیف

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے انہیں شکست دیں‘ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے‘موثربارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا، پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل اور امن کی امید ہیں ۔ 

اس موقع پر افغان صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صحافیوں نے امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی اور بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی اور ان کا خیال رکھنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین