• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو کوئی سیاسی یا غیرسیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کیلئے عوام صرف ایک عدد جبکہ کراچی وہ دودھ دینے والی گائے جسے چارہ بھی نہیں ڈالا جاتا۔ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیرسیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کا قابلِ عمل حل پیش کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور گورنر کی جماعتیں چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔

تازہ ترین