کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پر حملے میں ایک افغان سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔مغربی شہر کے نواح میں طالبان اور حکومتی افواج کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے ۔ جمعے کے روزہرات شہر کے نواحی علاقوں میں شدید لڑائی کے بعد درجنوں شہری فرار ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبوراہ لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔