• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب غلام رحیم متحرک ، سندھ میں سیاسی رابطے شروع کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے‘ اٹھارویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے مادر پدر آزاد ہوں‘ سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہےاورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے‘مجھے معاون خصوصی انہیں کی ایڈوائس پر بنایا گیاہے ‘ مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں‘ جلد پیر صاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین