• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن سے شہریوں کا اعتماد بحال ہوا، ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پولیس نے کچے کے علاقے سمیت صوبائی سرحدی علاقوں میں امن وامان قائم کیا اور چھوٹو گینگ سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرکے شہریوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بحال کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں آر پی اوڈیرہ غازی خان فیصل رانا سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث افراد کی نقل مکانی اور سمگلنگ روکنے کیلئے جنوبی پنجاب کے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور ناکہ بندی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ ملاقات میں آر پی اوڈیرہ غازی خان فیصل رانا نے محرم الحرام کے سلسلہ میں حفاظتی انتظامات پر بریفننگ بھی دی۔
تازہ ترین