• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری کی پارکنگ سڑک سے کچہری کی حدود کے اندر منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری کی پارکنگ کو مین سڑک سے کچہری کی حدود کے اندر منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ ضلع کچہری کی سڑک پر پارکنگ کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوجاتا تھا۔ آدھی سے زیادہ سڑک پر وکلاء کی گاڑیاں صبح سے شام گئے تک موجود رہتی تھی جس سے شہر کی مرکزی شاہراہوں کا ٹریفک نظام درہم برہم رہتا تھا۔ جنرل سیکرٹری بار نے 2 اگست سے پارکنگ ضلع کچہری کے اندر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین