• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عظیم گلوکار محمد رفیع کو مداحوں سے جدا ہوئے 41 برس بیت گئے مگر ان کی آواز آج بھی ہرطرف سر بکھیر رہی ہے۔

چوبیس دسمبر 1924 کو پیدا ہونے والا یہ گلوکار داتا کی نگری کے معروف محلے بھاٹی گیٹ کی گلیوں میں پل کر جوان ہوا، وہ ہر روز شہر کے سب سے بڑے لارنس گارڈن جا کر اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے۔

چھتیس ہزار گیتوں، غزلوں، بھجنوں، نعتوں اور ترانوں کو اپنی آواز سے سجانے والا محمد رفیع کروڑوں انسانوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جو انہیں سروں کے دیوتا کی طرح پوجتے ہیں۔

محمد رفیع کو پانچ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ ملا، 1960میں پہلا جبکہ 1977 میں آخری فلم فیئر ایوارڈ ملا جبکہ انہوں نے ایک نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

31 جولائی 1980کومحض 56برس کی عمر میں محمد رفیع کے جیون کا سنگیت خاموش ہوگیا، جس کا دکھ آج بھی ہر دل میں موجود ہے۔

ہر روز کروڑوں دل محمد رفیع کی آواز کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وہ دلوں میں گھر کر جانے والے فنکار تھے، جن کو زمانہ صدیوں یاد رکھے گا