• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس گیمز، جمیکا کی تھامسن ہیرا دنیا کی تیز ترین ایتھلیٹ، چین میڈلز ٹیبل پر قابض

کراچی،ٹوکیو( اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) جمیکا کی تھامسن ہیرا نے ہفتے کو ٹوکیو اولمپکس گیمز میں دنیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے خواتین کی 100میٹرز دوڑ میں اولمپکس کا 33سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے دس منٹ 61سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، 28جون1992کو پیدا ہونے والی ہیرا اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں سے ہیرا بن گئی،انہوں نے2013میں اپنے عالمی کئیر ئیر کا آغاز کیا ،وہ جمیکا کے ایک کالج میں فزیکل ایجوکیشن کی استاد ہیں، ہفتے کو اولمپکس گیمز میں ہفتے کو چین بدستور میڈلز ٹیبل پر قابض ہے جس نے21گولڈ،13سلور اور12کانسی کے میڈل جیت لئے ہیں ،جاپان نے17اورامریکا نے 16گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں،برطانیہ نے 4x100 میٹر مکسڈ میڈلے ریلے کا اولڈ اولمپک جیت لیا ، پولینڈ نے 4x400مکسڈ میڈلے ریس کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا، قطر کے ابراہیم نے96کے جی ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، چین نے مردوں کے مکسڈ ڈبلز بیڈ منٹن میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔سوئیڈن کے ڈینیل سٹول نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا،سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینچ نے ٹینس خواتین کے سنگلز فائنل میں چیک اسٹار مارکیٹا وانڈروسووا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا ۔ یہ اولمپک ٹینس کی تاریخ میں کسی بھی سوئس خاتون پہلا طلائی تمغہ ہے۔ تیر انداز ی میں اٹلی کےنیسپولی مورو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مردوں کے فٹبال میں اسپین،برازیل اور میکسیکو نے سیمی فائنل میں رساٗی حاصل کر لی،نیوزی لینڈ نے خواتین رگبی کا گولڈ میڈل جیت لیا، شوٹنگ کے مردوں کے ٹیم ٹریپ کا گولڈ اسپین کے نام رہا،ویٹ لفٹنگ کے81کے جی مردوں کا گولڈ چین کے لیو ژان کے نام رہا۔

تازہ ترین