• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکرز کی نظر بندی دہشت پھیلانے کا معاملہ ہے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے معاملہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ احکامات سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کئے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز نے ہاتھوں میں خنجر تھام کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں جو کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ صرف ٹک ٹاک کا معاملہ نہیں بلکہ عوام میں دہشت پھیلانے کا ایشو ہے، نظر بندی کا فیصلہ سی پی او ملتان کی تحریری درخواست پر کیا گیا، نظر بند ملزمان کے پاس ہوم ڈپارٹمنٹ کو اپیل کرنے کا حق موجود ہے۔
تازہ ترین