• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتل دہری شہریت والا ہو یا امریکی، بچے گا نہیں، عمران خان

قاتل دہری شہریت والا ہو یا امریکی، بچے گا نہیں، عمران خان 


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نور مقدم کیس کو خود دیکھ رہے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ قاتل چاہے دہری شہریت والا ہو یا امریکی،سزاسے کسی صورت نہیں بچے گا‘افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کو اس طرح فالو کیا ہے جیسے وہ میری بیٹی ہو، افغان ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہم انہیں اپنے بھائی سمجھتے ہیں۔

اتوارکو عمران خان نے عوام کے ٹیلی فونک سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قاتل بڑے مضبوط خاندان سے ہے اور کہیں وہ بچ نہ جائے۔ میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ قاتل بچ نہیں پائے گا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکی شہری ہے تو وہ بچ جائے گا، ایسا نہیں ہوگا۔ اس کیس سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ میں نے ایک ایک چیز کی تفصیل لی ہے۔ یہ بڑا خوفناک قسم کا کیس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے افغان سفیر کی بیٹی سے حادثہ ہوا تھا کہ اس پر کسی نے تشدد کیا ہے میں نے اس کیس کو بھی اسی طرح فالو کیا ہے جیسے وہ میری بیٹی ہو۔

تازہ ترین