• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ظفر سِپل

صفحات: 128، قیمت: 500 روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ 46، مزنگ روڈ، لاہور۔

ظفر سِپل کی فلسفے اور فلسفیوں سے متعلق اُردو زبان میں کئی کتب شایع ہوکر وسیع علمی حلقوں سے داد سمیٹ چُکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں یونانی فلسفے کو سمجھنے کی کام یاب کوشش کی گئی ہے۔اِس ضمن میں مصنّف کا کہنا ہے کہ یونانی فلسفے کی مبادیات سمجھے بغیر مسلم اور جدید مغربی فلسفے کی تشکیل و تفہیم ممکن نہیں۔

یہ رائے اِس لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ فلسفے کی جڑیں تو کئی خطّوں میں رہی ہیں، ہندوستان کی مثال سامنے ہے، جہاں کئی ہزار برس قبل بھی فلسفیانہ بحثیں ملتی ہیں، مگر حقیقت یہی ہے کہ فلسفے کو مضبوط بنیادیں اہلِ یونان ہی نے فراہم کیں، یہاں تک کہ لفظ فلسفہ بھی اسی زبان سے ماخوذ ہے۔ بلاشبہ، مصنّف نے اس ضمن میں بہترین مواد، عام فہم اور خالصتاً علمی وتحقیقی انداز میں فراہم کیا ہے۔ بھاری بھر کم اصطلاحات اور رُعب دار و پیچیدہ زبان سے گریز نے کتاب کی اہمیت دوچند کر دی ہے۔شاید ہی کوئی ایسا یونانی فلسفی یا وہاں جنم لینے والا فلسفیانہ نظریہ ہو، جس کا اِس کتاب میں تجزیہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین