• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mqm Usa Holds Demonstration In Front Of Federal Building Houston Texas
راجہ زاہد اختر خانزادہ......متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت قتل ، ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر ، تصاویر اور بیانات پر غیر آئینی پابندی، ایم کیو ایم کے دفاتر، کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں، مہاجر کارکنوں کی جبری گمشدگیوں ، مہاجر عوم اور ایم کیو ایم کے خلاف جاری  آپریشن کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ امریکا کے تحت امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن ڈائون ٹائون میں فیڈرل بلڈنگ کے سامنےبڑا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بابر خان غوری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردی کے خلاف کاروائی کی آڑ میں مہاجر کرش آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مہاجر قوم اور بالخصوص ان کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے۔ آرمی چیف جناب راحیل شریف صاحب نے آفتاب احمد کی ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا ہے جو خوش آئند ہے۔ راحیل شریف صاحب سے انصاف کی درخواست اور اپیل ہے کے تمام ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کروائیں اور جبری لاپتہ کئے گئے مہاجرکارکنان کی فی الفور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں ۔

ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے تحت کئے جانے والے ایک بڑے مظاہرے میں بابر خان غوری، رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، زونل انچارج امتیاز احسن، ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج جمشید وارثی، جوائنٹ انچارج عارف خان ، ایم کیو ایم ڈیلاس چیپٹر کے انچارج نوید خان، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل سمیت ہیوسٹن اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں غیر انسانی تشدد کے نتیجے میں ہلاکت اور رینجرز کی جانب سے دل کو دورہ قرارد دینے کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھامے ہوئے تھے جس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں، مہاجر کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر و بیانات پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔

بابر غوری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر مہاجر قوم اور ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ہم نے بارہا ارباب اختیار و اقتدار بشمول عدلیہ کی توجہ اس جانب دلانے کی کوشش کی ہے مگر کسی نے بھی داد رسی کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ ایسی ہر کوشش کا جواب مزید ظلم ذیادتیوں، تشدد ذدہ لاشوں، غیر قانونی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اور پروپیگنڈہ سے دیا گیا۔آفتاب احمد کا رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میںہلاکت بھی ایسا ہی دردناک واقعہ ہے اور مزید سفاکیت یہ کہ قاتلوں نے قتل عمد کو دل کے دورہ میں چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام حقائق بیان کردئے ہیں۔

بابر غوری نے مزید کہا کہ ہم اس سازش میں شامل تمام قوتوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا جینا مرنا الطاف حسین کے ساتھ ہے الطاف حسین ہی اس ملک کے سچے خیر خواہ ہیں کسی بھی جانب سے الطاف حسین مائنس کی کوئی بھی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔
تازہ ترین