• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

تُرک حکام کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ترکی کے جنگلات میں 122مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تُرک حکام نے بتایا کہ جنگلات میں آگ کے سبب اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ترکی کے علاوہ روس، یوکرین، ایران اور آزربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

تازہ ترین